مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے فلم اور سنیما سے تعلق رکھنے والے فن کاروں نے بھی دوسرے شہریوں کی طرح ملک میں منعقد ہونے والے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق تہران وحدت ہال نے جمعے کی صبح ایرانی فنکاروں کے ووٹ ڈالنے کے لیے ایک موبائل ووٹنگ سینٹر کا اہتمام کیا تھا جہاں ایرانی فنکاروں نے صبح 10:00 سے 12:00 بجے تک اپنا ووٹ ڈالا۔
اس موقع پر فن کاروں نے ایک بیان میں دشمنوں کو شکست دینے کے لیے یکم مارچ کو ہونے والے جمعہ کے انتخابات میں ثقافت اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ